ابنا: وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے غاصب صہیونی حکومت کے غرب اردن اور غزہ پٹی پر ہونے والے حملوں کو اس حکومت کی تسلط پسندی کی علامت اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے تاکید کی کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین کے حامی ممالک، انسانی حقوق کے ادارے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیمیں غاصب صہیونی حکومت کی اس وحشیانہ کارروائیوں کی کھل کر مذمت کریں اور اس ظالمانہ اقدامات پر اپنا ردعمل ظاہر کریں۔
.......
/169